والڈ سٹی: اندرون شہر کی تاریخی حویلیوں کا گائیڈڈ ٹور
لاہور(سٹی رپورٹر)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے اندرون لاہور کی قدیم حویلیوں کا گائیڈڈ ٹور منعقد کیا گیا۔
اس ٹور میں مبارک حویلی، حویلی واجد علی شاہ، پاپڑ منڈی بازار، نوری بلڈنگ، حویلی نونہال سنگھ، نقش سکول آف آرٹس، فقیر خانہ میوزیم، حویلی اویس میر اور حویلی بارود خانہ کا ٹور شامل تھا۔ مزید برآں سیاحوں کو رنگیلا رکشہ رائیڈ اور ثقافتی دوروں سے بھی محظوظ کیا گیا۔ سیاحوں کی جانب سے اس گائیڈڈ ٹور کے متعلق مثبت رائے کا اظہار کیا گیا۔