ایم این اے محمد ادریس اور رہنما ن لیگ ماہ جبین کی شعیب صدیقی سے ملاقات

 ایم این اے محمد ادریس اور رہنما ن لیگ  ماہ جبین کی شعیب صدیقی سے ملاقات

لاہور(سیاسی نمائندہ)این اے 12 کوہستان سے منتخب ممبر قومی اسمبلی محمد ادریس اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماہ جبین عباسی نے آئی پی پی سیکرٹریٹ میں ایم پی اے و جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے ملکی تعمیر و ترقی میں آئی پی پی کے کردار کو سراہا گیا۔ ملاقات میں معاشی خوشحالی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے اور سیاسی رواداری کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مزید برآں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں شعیب صدیقی اور صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب نے آغا علی قزلباش کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے مرحوم کے بھائی آغا شاہ حسین قزلباش سے ملاقات میں ان کے بلندی درجات اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں