جرائم کا خاتمہ عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ‘ایس ڈی پی اوبھلوال
پھلروان (نمائندہ دنیا )ایس ڈی پی اوبھلوال سرکل محمدعرفان بٹ نے کہا ہے کہ جرائم کا خاتمہ عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔
لوگ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری متعلقہ تھانہ کو اطلاع کریں تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن بنائے جاسکے اطلاع دینے والے کا نام پتہ صیغہ راز میں رکھا جائے گا یہ بات انہوں نے نوری مسجد پھلروان میں نمازجمعہ کے بعد نمازیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ آپکے قانونی جو بھی مسائل ہیں انکے حل کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں آپ بلا جھجک مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس اورعوام کے درمیان بہتر تعلق کو استوارکرنا میری ذمہ داری ہے تاکہ عوام انصاف کیلئے بلاخوف پولیس سے مددحاصل کر سکیں۔