یونیورسٹی آف سرگودھا میں انتظامی افسروں کی تربیتی ورکشاپ ختم

 یونیورسٹی آف سرگودھا میں انتظامی  افسروں کی تربیتی ورکشاپ ختم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام گریڈ 17-18 کے انتظامی افسران کے لیے منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔

ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،تقریباً 50 انتظامی افسران بھی موجود تھے ۔ اس ورکشاپ کا مقصد انتظامی افسران کو جدید انتظامی حکمت عملیوں، تعلیمی معیار کی بہتری، گورننس کے اصولوں اور ادارے کی کارکردگی کو بڑھانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں