پی ٹی آئی نے ملکی مفادات کے پیش نظر مذاکرات میں سنجیدگی دکھائی، شفقت اعوان

 پی ٹی آئی نے ملکی مفادات کے  پیش نظر مذاکرات میں سنجیدگی  دکھائی، شفقت اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک شفقت اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملکی مفادات کے پیش نظر مذاکرات میں سنجیدگی دکھائی، لیکن حکومت میں موجود لوگ یہ نہیں چاہتے ۔

 پی ٹی آئی نے بے گناہ کارکنوں اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے ، ملک میں اس وقت لا قانونیت کی انتہا ہے ، سرمایہ کار ملک سے بھاگنے پر مجبور ہیں، مہنگائی، لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ، پارٹی کا موقف مذاکرات میں آ چکا ہے۔ ، جب تک ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہو گی اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں