میونسپل کارپوریشن ہال میں ریونیو مسائل پر کچہری

میونسپل کارپوریشن ہال میں ریونیو مسائل پر کچہری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر ہرماہ کے پہلے دو ورکنگ دنوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت محکمہ مال سے متعلقہ عوامی مسائل سننے کا سلسلہ جاری ہے ۔میونسپل کارپوریشن ہال میں ریونیو سے متعلقہ کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کمشنر فیصل آباد ڈویژن سلوت سعید نے شہریوں کے مسائل سنے اورافسروں کو حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے کہا  ریونیو سے متعلقہ تمام افسران ایک چھت تلے شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات کے حل کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ درخواستوں کومیرٹ پرنمٹاکر سائلین کو ریلیف فراہم کیاجائے ۔کمشنر نے درخواست گزاروں کے مسائل پر متعلقہ افسروں سے رپورٹس بھی طلب کیں اور کہا کہ انتظامیہ لوگوں کے مسائل   حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اورحل طلب درخواستوں کو موقع پرنمٹایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں