ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹی ایم اے کمالیہ میں کھلی کچہری
جکھڑ (سٹی رپورٹر ) ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی ٹی ایم اے کمالیہ میں کھلی کچہری،مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے کھلی کچہری کے دوران سائلین مختلف شکا یات اور مسائل لیکر پیش ہو ئے ۔ڈی پی او ٹوبہ نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر ڈ ی پی او ٹوبہ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصدسٹی کمالیہ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا تھا تاکہ عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تھانہ سٹی اور صدر کے دیہی علاقے کے معززین اپنے اپنے دیہات میں پولیس کے ساتھ مل کر ٹھیکری پہرہ کا معقول بندوبست کریں تا کہ دیہی علاقوں میں بھی جرائم پر قابو پایا جا سکے ۔