ہواوے آئی ٹی شعبہ میں 3لاکھ نوجوانوں کوتربیت دیگا،شزہ فاطمہ

 ہواوے آئی ٹی شعبہ میں 3لاکھ نوجوانوں کوتربیت دیگا،شزہ فاطمہ

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ہواوے آئی ٹی شعبہ میں تین لاکھ نوجوانوں کوتربیت دے گا،17 ہزار سے زائد طلبہ کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہواوے کے تعاون سے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت نے لاکھوں طلبہ کو آئی ٹی کے تربیتی کورسز کرائے ۔انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار ٹرینرز مکمل تربیت حاصل کر چکے ہیں،پاکستان میں 15 کروڑ سے زائد نوجوان 30 سال سے کم عمر ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں