پولیو مہم: ٹیمیں ہر گھر اور ہر بچے تک پہنچیں، ڈی سی اسلام آباد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو مہم کے دوران درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔
پولیو قطرے پلانے سے انکاری کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہا کہ انکاری کیسز سے نمٹنے کے لیے ٹیمز فیلڈ میں موجود ہیں،یقینی بنایا جائے کہ ٹیمز ہر گھر ہر بچے تک پہنچیں۔