فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مٹھائی بنانیوالا پروڈکشن یونٹ سیل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ،سویٹ پروڈکشن یونٹ سیل نے گزشتہ روز مٹھائی بنانے والے پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا، چونگی نمبر 26کے مقام پر پروڈکشن یونٹ میں برفی بنانے کے عمل میں مضر صحت اجزاکا استعمال پایا گیا۔۔۔
فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق دوران کارروائی پروڈکشن یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ،ڈپٹی ڈائر یکٹر فوڈ اتھارٹی کے مطابق پروڈکشن یونٹ کی جانب سے شہر کی مختلف سویٹ شاپس پر مٹھائی سپلائی کی جاتی تھی۔ ، ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا تھا کہ شہری ناقص صفائی پر فی الفور فوڈ اتھارٹی کو رپورٹ کریں۔