وزارت اور آغا فاؤنڈیشن میں موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کا معاہدہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت موسمیاتی تبدیلی اور آغا خان فاؤنڈیشن کے مابین موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کا معاہدہ ہو گیا ۔
معاہدہ پر سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرا موریانی اور پاکستان میں آغا خان فاؤنڈیشن کے سی ای او اختر اقبال نے دستخط کیے ۔ اس موقع پر وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹربرائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ معاہدہ کا مقصد پاکستان کے دیہی اور ساحلی علاقوں میں معاشی تحفظ اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے ۔