والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام گائیڈڈ ٹور’’ لاہور کا چیلسی‘‘

والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام گائیڈڈ ٹور’’ لاہور کا چیلسی‘‘

لاہور(سٹی رپورٹر)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے بھاٹی گیٹ میں مسحور کن گائیڈڈ ٹور لاہور کا چیلسی کی میزبانی کی۔ ٹور میں شرکا کو لاہور کی بھرپور تاریخ اور ثقافتی ورثے کے مرکز میں ایک ناقابل فراموش لمحات کا تجربہ دیا گیا۔

ٹور کا آغاز فورٹ روڈ فوڈ سٹریٹ سے ہوا،جہاں سے سیاحوں کو رنگیلا رکشہ رائیڈ کے ذریعے بھاٹی گیٹ لایا گیا اور پھر یہاں سے بازار حکیماں، گلی مولانا روحی،شیش محل گھاٹی اور مبارک حویلی سمیت تاریخی مقامات کے خزانے کی کھوج کی گئی۔اس دورے میں فقیر خانہ میوزیم،نقش سکول آف آرٹس اور ترنم چوک جیسے ثقافتی جواہرات کو بھی اجاگر کیا گیا،اس کے ساتھ علامہ اقبال جیسے لیجنڈز کی مشہور رہائش گاہ اور محمد رفیع کی دکان بھی شامل تھی۔اس ٹور کے دوران سیاحوں نے حویلی نو نہال سنگھ کے فن تعمیر کی خوبصورت جھلک دیکھی،جس نے شرکا کو اس قدیم شہر کی شان و شوکت پر حیرت میں ڈال دیا۔ شرکا کو لائیو ڈھول،بانسری اور ہارمونیم کی پرفارمنس بھی دکھائی گئی۔ ٹور میں 110 سیاحوں نے حصہ لیا اور پرانے شہر کی تاریخی گزرگاہوں اور عمارتوں سے لطف اندوز ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں