حافظ آ باد :ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ریونیو مسائل کے حل اور عوام کو بہتر سروسز کی فراہمی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق نے ریونیو کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین، اسسٹنٹ جنرل ریونیو صغیر احمد باجوہ سمیت اراضی ریکارڈ سنٹر اور دیگر ریونیو افسر کھلی کچہری میں شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر فوری کاروائی اور انکے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔