ایف ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری

ایف ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔

 اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ اور گلستان کالونی کے مین بازار سے عارضی و پختہ تجاوزات کا صفایا کر دیا اور سامان قبضہ میں لے کر 35 دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں