حکومتی عدم توجہ،پولی تھین بیگز کا استعمال جاری

حکومتی عدم توجہ،پولی تھین بیگز کا استعمال جاری

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )پنجاب حکومت کی عدم توجہی کے باعث محکمہ ماحولیات پولی تھین بیگز کی پابندی پر عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ دنیا بھر میں پلاسٹک پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

 ماہرین کے مطابق پولی تھین بیگز آبی،،فضائی اور ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بن رہے ہیں اور یہ بیگز کئی کئی دہائیوں تک مٹی یا پانی میں جذب نہیں ہوتے بلکہ اپنا وجود برقرار رکھتے ہیں گزشتہ ادوار میں سابق حکومتوں کی جانب سے بھی ان بیگز پر کئی بار پابندی لگائی گئی مگر عملدرآمد نہیں کروایا جاسکا موجودہ حکومت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پولی تھین بیگز کا استعمال بند کرنے کا خواب دیکھا مگر یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ محکمہ ماحولیات بھی حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہے دودھ دہی پھل سبزیاں اور گوشت سمیت مختلف اشیا کی خرید و فروخت کے لیے انہی ممنوعہ پولی تھین بیگز کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق پولی تھین بیگز پلاسٹک دانے میں مختلف زہریلے اور خطرناک کیمیکلز ڈال کربنایا جاتا ہے جو انسانی صحت کیلئے زہر ثابت ہوتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو چاہیے کہ وہ اپنے دور حکومت میں محکمہ ماحولیات پر سختی کرتے ہوئے پولی تھین بیگز کو مکمل طور پر بند کروا کے نیا ریکارڈ قائم کریں تاکہ ماحول کو مزید خراب ہونے سے روکا جاسکے اور آنے والی نسلوں کا مستقل محفوظ بنایا جاسکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں