شہید بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کی تقریب کا انعقاد

 شہید بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کی تقریب کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام شہید بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کی تقریب دفتر لیاقت رحمانی علامہ اقبال کالونی میں منعقد ہوئی۔۔۔

اس موقع پر شہید بینظیر بھٹو اور شہدا ئے پیپلز پارٹی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں پیپلزپارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کو عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ انہوں نے اپنے ادوار حکومت میں خواتین کو مردوں کے ساتھ مساوی حقوق دیئے ، وومن پولیس اسٹیشنز کا قیام عمل لایا گیا ۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام اور اقوام عالم بھی گواہ ہے ۔ آج بھی سپین کے شہر بارسلونا میں ان کے نام سے منسوب بینظیر پارک اور اسٹریٹس پاکستانیوں کے لیے تفاخر کی علامت ہیں ۔ رانا نعیم دستگیر خاں نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر کی عظمت کا ایک زمانہ معترف تھا ، امریکہ کی سابق خاتون اول اور وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اپنی بیٹی چیلسی کلنٹن کے ساتھ محترمہ بینظیر شہید کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے کئی گھنٹے تک عوام کے درمیان منتظر کھڑی رہیں ،آج پاکستان کے قومی اثاثوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ محترمہ بینظیر ایک محب الوطن سیاست دان تھیں ۔ ان کی شہادت سے پاکستان ایک عظیم المرتبہ لیڈر سے محروم ہو گیا ، ایسے عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں