جھنگ :اے ڈی سی جی کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ

جھنگ :اے ڈی سی جی کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ کی اور پرائس مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی نے ہدایات جاری کیں کہ پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے ہفتہ وار کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے پرائس مجسٹریٹس سے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت مصنوعی مہنگائی کرنے والوں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔افسران پرائس کنٹرول میکنیزم کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں