نوشہرہ ورکاں:جوڈیشل کمپلیکس میں بار روم اور مسجد کی تعمیر کا آغاز
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )جوڈیشل کمپلیکس میں بار روم اور مسجد کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وقار منصور بریار صدر بار ظہیر اکرم گورائیہ, جنرل سیکرٹری بار ظہیر اکرم گورائیہ، ایگزیکٹو ممبر میاں جواد حسین اور بار ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر بار ظہیر اکرم گورائیہ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لئے جوڈیشل افسر ، وکلاء اور سائلین کی مشکلات کا حل اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی انتہائی ضروری ہیں جوڈیشل کمپلیکس میں بار روم اور مسجد کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی تھی جس کی تعمیر کے لئے شب روز کی محنت سے 6 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کروایا گیا ،وکلا برادری کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کے لئے تا زندگی کوشاں رہونگا۔