سوئی گیس کے50ہزار مشکوک کنکشن منقطع
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سال 2024میں 50ہزار مشکوک میٹرز کو اتارا،گیس چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20مقدمات درج کرائے اور نادہندگان سے کروڑوں روپے ریکور کرائے ۔
گوجرانوالہ میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 5 لاکھ گھریلو صارفین ہیں جن کیلئے گیس کی ڈیمانڈ 120ملین مکعب فٹ ہے لیکن گوجرانوالہ کو 90ایم ایم ایف گیس دی جا رہی ہے ،گیس کا پریشر بڑھانے کیلئے صارفین کی جانب سے کمپریسر کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ کچھ صارفین میٹرز کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں میٹر کو ٹمپرڈ کرتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر گھریلو صارفین کو گیس کے کم پریشر کی شکایات ہیں جبکہ بعض جگہوں پر تو گیس ہی نہیں آ رہی جس پر سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے سال 2024میں کمپریسر کا استعمال کرنے اور میٹرز ٹمپرڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50ہزار میٹر اتارے اور لیبارٹری میں بھجوا کر ان کو بھاری جرمانہ عائد کئے ۔ جنرل منیجر سوئی گیس عمران الطاف ساہی کا کہنا ہے کہ کمپر یسر کا استعمال جرم ہے اس سے دوسرے صارفین کو گیس نہیں ملتی، کمپر یسر کے استعمال پر منقطع کیے جانے والے کنکشن بھاری جرمانے کے ساتھ لگائے جائیں گے اگر اس کے دوبارہ کمپر یسر کا استعمال کرتے ہوئے یہ صارفین پائے گے تو ان کا کنکشن 3 ماہ کے بعد لگایا جائے گا۔