صدر انجمن پٹواریا ں صوبائی وزیر بلال اکبر سے ملاقات
وزیرآباد(نامہ نگار) صدر انجمن پٹواریا ں پنجاب شاہد انصر گورائیہ اور جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن رانا زمان کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹیشن سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال محکمہ ریونیو کی اپ گریڈیشن اور ریگولرائزیشن بارے گفتگو کی گئی ۔
صدر انجمن پٹواریاں اور جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن رانا زمان نے صوبائی وزیربلال اکبر خان سے ملاقات کی ہے جس میں مختلف امور زیر بحث آئے اس موقع پر صدر انجمن پٹواریاں نے پنجاب کے پٹواریوں اور محکمہ ریونیو کے دیگر ملازمین کو درپیش مسائل بارے تبادلہ خیال کیا اور ان کی اپ گریڈیشن و ریگولرائزیشن بارے سیر حاصل گفتگو کی۔ شاہد انصر گورائیہ نے صوبائی وزیر سے گزارش کی کہ وہ محکمہ کے ملازمین کے سکیل کو اپ گریڈ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔صوبائی وزیر نے چیف سیکرٹری پنجاب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پٹواریوں کے مسائل بارے آگاہ کیا جس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ پٹواریوں کے مطالبات جائز ہیں اور اس متعلق سفارشات و گزارشات کو جلد وزیراعلیٰ مریم نواز کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔