پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں : رانا تنویر

پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں : رانا تنویر

لاہور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام اپنے دفاع اور امن کے لئے ہے، امریکی پابندیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

بھارت بھی ایٹمی طاقت ہے اور اس کے میزائل پروگرام بھی جاری ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، مذاکرات ہمیشہ سنجیدگی سے ہوتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے مذاکرات کی بات چلی ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کے سینئر لوگوں کی طرف سے ایسے بیان آتے ہیں جس سے مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوتے، ہم خود مختار ملک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں