حکومتی فیصلوں سے قیمتی جانیں داؤ پر لگ گئیں،سنی تحریک

حکومتی فیصلوں سے قیمتی جانیں داؤ پر لگ گئیں،سنی تحریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک کی سالمیت سے کھیلنے والے آستین میں چھپے سانپ ہیں۔ مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے ایک بیان میں کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے۔۔

 ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے ملک میں خانہ جنگی ہو رہی ہے ۔ملک کے موجودہ حالات کی تمام تر ذمہ دار حکومت ہے ۔حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے وقت پر اچھے اور مناسب فیصلے نہ لینے کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں۔عالی شان محلوں میں رہنے والے کیا جانے کے غریب کس طرح کی زندگی گزار رہا ہے ۔دو وقت کی روٹی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے تب جا کر غریب کو دو وقت کی روٹی میسر ہوتی ہے ۔ہمارے حکمرانوں نے غریب کی غریبی کو مذاق بنا دیا ہے ۔حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے قیمتی جانیں داؤپر لگ گئی ہیں۔حکمرانوں نے اب بھی اگرہوش کے ناخن نہ لیے تو ملک کے حالات کی مزید بدتر ہو جائیں گے ۔انہوں نے حکمران ڈرا دھمکا کر پوری قوم پر اپنے غلط فیصلے مسلط کر رہے ہیں۔اسلامی ریاست میں حکمرانوں کی ذمہ داریاں ہی اس نوعیت کی ہیں کہ ہر ذمہ داری کو پورا کرنے کے بعد معاشرہ خود بخود پرسکون ہوتا چلا جاتا ہے ۔دینِ اسلام کے مطابق حکمران قوم کے خادم ہوتے ہیں،ان کے لیے اقتدار عیش و عشرت کا ذریعہ نہیں ہوتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں