بنو قابل پروگرام نوجوانوں کیلئے روشن مستقبل کی نوید ، سیف الدین
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع قائدین کے تحت بنو قابل پروگرام 4.0کے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹریوز کا سلسلہ مکمل ہو گیا۔۔
ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ میں کامیاب طلبہ اور طالبات کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ پیراگون اسکول سسٹم میں جاری رہا ، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ اور امیر ضلع قائدین انجینئر عبدالعزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنو قابل پروگرام نوجوانوں کے لیے امید اور روشن مستقبل کی نوید ہے ،ہم یہ کام صرف اور صرف اللہ رب العالمین کی رضا اورجنت کے حصول کے لیے کر رہے ہیں۔