کے الیکٹرک کی ملیر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی
کراچی(پ ر)کے الیکٹرک کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاور یوٹیلیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے۔۔
1280کلوگرام وزن کے 150سے زائد غیرقانونی کنکشنز (کنڈوں) کو کے ۔ الیکٹرک کی تنصیبات سے ہٹا دیا گیا جس سے ماہانہ 1لاکھ 10 ہزار یونٹ بجلی چوری کی جارہی تھی۔ کارروائی کے دوران علاقے میں سرگرم کنڈا مافیا کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔غیر قانونی کنکشنز نیٹ ورک کے حفاظتی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہیں، جس سے کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو نقصان اور شہریوں کے لیے حفاظتی خطرات بڑھ جاتے ہیں۔