خانیوال سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آپریشنل تیاریاں مکمل

خانیوال سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آپریشنل تیاریاں مکمل

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آپریشنل تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے مشینری اور آپریشنل پلان کا جائزہ ، ڈپمنگ سائٹ ،کرونک پوائنٹس اور افتتاحی انتظامات کا معائنہ کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفی اور میونسپل کمیٹی افسر ہمراہ تھے ،ڈسٹرکٹ منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد عثمان نے مشینری ،سٹاف کی یونیفارم بارے بریفنگ دی،سوموار سے صفائی آپریشن کا آغازکیا جائے گا، پہلے مرحلہ میں ون ٹائم آپریشن کے ذریعے کوڑے کے پرانے ڈھیروں کا خاتمہ کیا جائیگا،کمپنی مرحلہ وار تمام شہری ودیہی علاقوں میں صفائی آپریشن سنبھال رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے پلان کے تحت صفائی کا کام یقینی بنانے کی ہدایت کی ،ڈپٹی کمشنر نے فضل پارک کا بھی دورہ کیا اور اپ گریڈیشن بارے بریفنگ لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں