وزیراعلیٰ کی پولیس کوانتظامی خودمختاری دینے کی حمایت

وزیراعلیٰ کی پولیس کوانتظامی خودمختاری دینے کی حمایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ کی فراہمی، جدید آلات اور خصوصی تربیت کے ذریعے پولیس کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے احتساب اور دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے عوام کے اعتماد کی بحالی پر زور دیا۔ پولیس کو مکمل انتظامی خودمختاری دینے کی بھی حمایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ سابق آئی جیز کی تنظیم اے ایف آئی جی پی کے وفد سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفد کی قیادت تنظیم کے سربراہ افضل شگری کر رہے تھے ۔ ملاقات میں وزیرداخلہ ضیاالحسن لنجار، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شرکت کی۔اس موقع پرمراد علی شاہ نے مزید کہا کہ انہوں نے مالیاتی اختیارات تھانے کی سطح تک منتقل کردیے ہیں لیکن کانسٹیبل کو بااختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔ملاقات میں سابق آئی جیز نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ شکایات کے اندراج اور نگرانی کے لیے سینٹرلائزڈ ریسورس مینجمنٹ سسٹم ( آر ایم ایس) قائم کیا جائے ۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آر ایم ایس کمپلیمنٹ سیل بنانے کی ضرورت ہے جہاں شکایات درج کرنے کے لیے پولیس کے علاوہ لوگ تعینات کیے جائیں۔اس موقع پر اسکاٹ لینڈ یارڈ کی طرز پر اربن پولیسنگ کا ماڈل اختیار کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرائم کی کھوج لگانے اور متاثرین کے تحفظ کے نظام پر بھی بات کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں