ناقص گوشت، غیر معیاری کھویا اور دیسی گھی برآمد کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ناقص گوشت، غیر معیاری کھویا اور دیسی گھی برآمد کر لیا۔
، بتایا جاتا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پولیس اور وٹنری ڈاکٹر کے ہمراہ بھیرہ انٹر چینج کے قریب کاروائی کر کے ناقص گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی پکڑ لی گوشت بدبودار اور باسی تھا جبکہ اس پر کسی سلاٹر ہاوس کی مہر بھی موجود نہ تھی،اسی طرح فوڈ سیفٹی ٹیم نے اندرون شہر مختلف بلاکس میں ڈیری مصنوعات کی چیکنگ کے دوران بلاک نمبر9سے محمد اکبرکی دوکان سے غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ کھویا اور گھی کی بھاری مقدار برآمد کر لی، گوشت، کھویا اور گھی موقع پر تلف کر کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کر وا دیئے گئے ۔