پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں کانووکیشن ،372 طلبا کو اسنادتفویض
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36واں کانووکیشن منعقد ہوا، جس میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 372 طلبا کو پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ ڈگریاں تفویض کی گئیں، نیول چیف نے شاندار کارکردگی پر 33 طلبا کو میڈلز سے نوازا۔نیول چیف نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ، انڈر گریجویٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنسز اور کمپیوٹر سائنس کا فروغ قابل تحسین ہے ۔ نیول چیف نے طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی، تقریب میں دوست ممالک اور سول و ملٹری اعلیٰ افسران اور طلبا کے والدین نے شرکت کی۔