بی آئی ایس پی غربا کی زندگیوں میں تبدیلی کیلئے پرعزم، روبینہ خالد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور ایڈیشنل سیکرٹری بی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد طاہر نور نے کرسمس اور ۔۔۔
بانی پاکستان محمد علی جناح ؒکی سالگرہ کے حوالے سے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہ تقریب میں شرکت کی، چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ایک ہی ویژن تھا وہ متحد اور امن پسند پاکستان چاہتے تھے۔ ہم بی آئی ایس پی کے پلیٹ فارم سے مذہب، زبان اور نسل سے بالاترہوکر غریب افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ ہم سب پاکستانی ہیں ، ہمیں امن، رواداری اور برداشت کے پہلو کو اپناتے ہوئے اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنی چاہئے۔