ٹوبہ:4 لاکھ 31 ہزار 977 بچوں کو پو لیو قطرے پلا دئیے
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت پولیو مہم کے چوتھے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران، پولیو ٹیموں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے چوتھے دن 15 ہزار786 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ، انسداد پولیو مہم کے پہلے چار دنوں میں مجموعی طور پر4 لاکھ 31 ہزار 977 بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے پلا ئے جاچکے ہیں، انسداد پولیو مہم کے چار دنوں میں ہدف کے 99فیصد بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلائی جاچکی ہے ،ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اورباقی رہ جانے والے بچوں کو آخری کیچ اپ دن پر قطرے پلانے کی ہدایت کی، انہوں نے ہدایت کی کہ ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے ۔