گجرات:سابق وزیر وجاہت حسین سے لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر وجاہت حسین نے ظہور الٰہی ہاؤس گجرات میں عمائدین علاقہ ۔۔۔
مسلم لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، ملکی حالات حاضرہ سمیت سیاسی صورتحا ل پر تفصیلی تبادلہ خیال ، وجاہت حسین نے ظہور الٰہی ہاؤس میں عمائدین علاقہ سے گجرات سٹی کی موجودہ صورتحال اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم پرگفتگو کی، ملاقاتیں کرنیوالوں میں ایم پی اے خالد اصغر گھرال ، عکاظ ضیاء متہ ، محمد حنیف حیدری ، سابق چیئرمین سید عقیل عباس شاہ ، محمد ارشد نت ، مہر محمد یونس سمیت دیگر معززین شامل تھے ۔