سر گو دھا میں ای بلڈنگ پلان کا آغاز ہو گیا، کمشنر کو بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کا سال نو کا تحفہ ،یکم جنوری2025 سے ای بلڈنگ پلان کا آغاز ہو گیا۔ اس ضمن میں کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں۔۔۔
سی او ایم سی زویا بلوچ اور ایم او پی ملک فیصل نے ای بلڈنگ پلان بارے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ای بلڈنگ پلان کے تحت سائل کو مقرر ٹائم لائنز کے اندر نقشہ جات کی منظوری دی جائے گی جس کے لیے سائل کو بار بار دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تمام کاروائی پیپر لیس ہوگی۔ سائل کو سافٹ پیپرز کے ساتھ صرف ایک دفعہ ای خدمت سینٹر آکر فائل پراسس کروانا ہوگی جس کے بعد فیس سمیت تمام دیگر آمور موبائل فون ایپ کے ذریعے انجام ہو گئے ۔ سائل اپنی فائل پراسس بارے مسلسل آگاہ رہے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کمرشل عمارات 10 مرلہ تک کی منظوری کی ٹائم لائن 15 دن، ایک کینال تک 20 دن، ایک کینال سے زائد 26 دن، رہائشی عمارات کی منظوری 10 مرلہ 10 یوم، ایک کنال تک 15 دن، دو کینال تک 20 دن اور دو کینال سے زائد 26 دن مقرر کی گئی ہیں۔ لینڈ یوز کے کیسز کی ٹائم لائنز 30 یوم مقرر کی گئی ہیں۔ ہر لوکل گورنمنٹ کے ای بلڈنگ پلان کو پی آئی ٹی بی ڈیش بورڈ کے ذریعے چیف سیکرٹری دفتر میں مانیٹر کیا جائے گا۔ سائل کو بلڈنگ پلان وقت پر دستیاب ہو سکے گا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے پنجاب حکومت کے اس عوام دوست اقدام کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ای بلڈنگ پلان سے جہاں تعمیراتی کام کرانے والوں کو آسانی نہیں ہوگی وہی شفافیت یقینی ہوگی، کرپشن کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور سائلین کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے ۔