ڈیسلٹنگ شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کرانیکی ہدایت
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ڈیسلٹنگ آپریشن ،شکایات مینجمنٹ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایم ڈی واسا نے تمام ڈیسلٹنگ شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کرانے، ڈیسلٹنگ آپریشن میں عوامی نمائندوں کو شریک رکھنے اور سیوریج لائنز کی صفائی کے عمل کو تیز کرنے ، ڈیسلٹنگ شیڈول کو جی آئی ایس بیسڈ مکمل کرانے کی ہدایات کیں۔