ٹولنٹن مارکیٹ کی تعمیر و بحالی کی باضابطہ منظوری
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے ٹولنٹن مارکیٹ کی تعمیر و بحالی کی باضابطہ منظوری دیدی، 19 کروڑ سے زائد لاگت سے ایل ڈی اے تعمیر و بحالی کرے گا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے کی ایڈمنسٹریٹو منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ کی تعمیر و بحالی اور فرنٹ کی مکمل نئی شکل کا ڈیزائن سامنے آگیا،ٹولنٹن مارکیٹ کا فرنٹ نیا، ویسٹ مینجمنٹ ،سیوریج ڈسپوزل کا نظام مرتب کیا جائے گا، ٹولنٹن مارکیٹ کے سامنے نئی پارکنگ لاٹ بھی بنائی جائے گی،دکانوں کے سامنے بورڈز ، پارکنگ سرکولیشن ،صفائی کا شیڈول مرتب کیا جائے گا ۔مارکیٹ کی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری،مینجمنٹ کمیٹی میں ویسٹ مینجمنٹ ، فوڈ اتھارٹی ، ایم سی ایل کے نمائندے ممبر ہونگے ،وائلڈ لائف ، ٹیپا اور ٹولنٹن مارکیٹ کے نمائندے مستقل ممبر ہوں گے ۔ایل ڈی اے ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کرے گا جس کے بعدتعمیر و بحالی کا کام شروع ہوگا، ٹولنٹن مارکیٹ مریم اونگزیب کی ڈائریکشن پر سٹیٹ آف دی آرٹ ری ڈیزائن کی جارہی ہے۔