سروسز :عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کاالٹرا ساؤنڈ مشین لگانے کا فیصلہ

 سروسز :عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کاالٹرا ساؤنڈ مشین لگانے کا فیصلہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سروسز ہسپتال کے ڈائلسز سینٹر میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے جدید الٹرا ساؤنڈ مشین کی بھی فوری طور پر فراہمی کی ہدایت کی ہے۔۔۔

 تاکہ مریضوں کے ڈائلسز سے پہلے اور بعد کی صورتحال کو بخوبی مانیٹر کیا جا سکے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سروسز ہسپتال،میو ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں ڈائلسز کے مریضوں کے لئے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن سٹیٹ آف دی آرٹ مفت طبی سہولیت کر رہی ہے جہاں مریضوں کو کسی تفریق کے بغیر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مراکز میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ مستعددی کے ساتھ ڈائلسز کی سہولتیں دے کر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے سروسز اور میو ہسپتال میں ڈائلسز سینٹرز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مراکز میں مریضوں کو کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو اُن کی فوری طور پرریلیف فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کی طرف سے مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں