بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا : سعد رضوی
لاہور(سیاسی نمائندہ)سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے 5 جنوری کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے دن کے موقع پر اقوام عالم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
5 جنوری کو دنیا بھر میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا دن منایا جا رہا ہے، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ حق فراہم کرنے کی یاد دلاتا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ طور پر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 5جنوری 1949 کو کشمیری عوام کے اس بنیادی حق کو تسلیم کیا۔