تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مہم کا خیر مقدم
بھیرہ(نامہ نگار)شہر میں قائم ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف ایس ایچ او انسپکٹر محمد طفیل ارباب کی چلائی گئی۔۔۔
مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی سیٹھ محمد اصغر شیخ ممتاز حیدر انصاری حافظ عبدالرشید انصاری ملک محمد شیراز بلوچ جمیعت علما اسلام ضلع سرگودھا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد انور فواد اور ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چودھری خالد محمود ارائیں نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا نے تجاوزات کر کے شہر کی مرکزی گزرگاہوں خصوصاً اندرون شہر کو یرغمال بنا رکھا ہے اور عوام کے احتجاج پر مرنے مارنے پر تل جاتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ اور سماج دشمن عناصر کو قانونی گرفت میں لانے کے لیے ہم ایس ایچ او محمد طفیل ارباب سے مکمل تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ تجاوزات بلا تفریق ہٹائی جائیں اور کسی سے کوئی رعایت نہ کی جائے انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ مقرر حد سے اگے تجاوز نہ کریں تاکہ عوام کو آمد و رفت میں حائل رکاوٹیں ختم ہو سکیں اس سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران کے ایک وفد نے گزشتہ روز انسپکٹر محمد طفیل ارباب سے ملاقات کر کے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔