زراعت کی ترقی سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن:کسان بورڈ

 زراعت کی ترقی سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن:کسان بورڈ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) جماعت اسلامی کسان بورڈ کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین ایڈووکیٹ نے دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 پاکستان ایک زرعی ملک ہے زراعت کی ترقی سے ہی ملک پاکستان سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اس لئے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہو گی، زرعی اجناس سبزیاں پھل برآمد کر کے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کیا جا سکے گندم اور کماد کی معقول امدادی قیمت مقرر کر کے اس کا دانہ دانہ خرید کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ کو مطالبات بتانے والی بلکہ مطالبات منوانے والی تنظیم بنانا ہے پاکستان کی پسماندگی کی وجہ اس کا نظام ،بیوروکریسی اور موروثی سیاستدانوں جنہوں نے اسے یرغمال بنا رکھا ہے جسے آزاد کروانے کی جنگ ہمیں لڑنا ہو گی جس کے لئے قوم کو جاگنا ہو گا اور جماعت اسلامی کی صالح اور مخلص قیادت کو مسند اقتدار پر لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر کسان بورڈ کے ڈویژنل صدر ظفر اﷲ سرویا، ضلعی صدر ظفر اقبال منج، تحصیل صدر میاں محمد منشاء اور جماعت کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں