وفاقی وزیر اطلاعات کی کے جے ایف کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات عطائاللہ تارڑ نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کشمیر جرنلسٹس فورم کشمیر کے عوام کی مضبوط آواز ہے۔۔۔
تحریک آزادی کشمیر، آزاد کشمیر کی سیاست اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں فورم کا اہم کردار رہا ۔اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے عرفان سدوزئی کو کشمیر جرنلسٹس فورم کا صدر اور مقصود منتظر کو سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا ان کی قیادت میں فورم نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔