گڈز ،میٹل سکریپ ایسوسی ایشن کی سی ٹی اوسے ملاقات
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گڈز فارورڈنگ اور میٹل سکریپ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی چیف ٹریفک آفیسر سے ملاقات۔شیخوپورہ روڈ پر ہیوی ٹریفک کے داخلے کے وقت میں نرمی کا مطالبہ۔۔۔
چیف ٹریفک آفیسرکی جانب سے تاجروں کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی اور جلد ہیوی ٹریفک کے داخلے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کی یقین دہانی کروائی۔بتایا گیا ہے کہ گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر طیب نذیر بٹ ،جنرل سیکرٹری خواجہ مظہر نسیم اور سینئر ٹرانسپورٹر رہنما انشاشاہد بٹ کی میٹل سکریپ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ہمراہ سی ٹی او گوجرانوالہ سی ملاقات ہوئی جس میں شیخوپورہ روڈ پر ٹریفک کی انٹری اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا سی ٹی او عائشہ بٹ نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور شیخوپورہ روڈ پر ٹریفک کی انٹری کھولنے کی یقین دہانی بھی کروائی جس کے بعد سی ٹی او کی ہدایت پر گڈز ٹرانسپورٹ اور میٹل سکریپ کے وفد نے ڈی ایس پی کھیالی سرکل کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ کا دورہ بھی کیا اور ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے تجاویز دیں ۔طیب نذیر بٹ کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے داخلے کے وقت میں نرمی سے تاجروں کے مسائل حل ہونگے اور ان کے سامان کی بروقت دوسرے شہروں میں ترسیل ممکن ہو سکے گی۔