جامع مسجد توکلی میں اکرم عامر مرحوم کی رسم چہلم کی تقریب

جامع مسجد توکلی میں اکرم عامر مرحوم کی رسم چہلم کی تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی حقیقی اور سدا بہار کامیابی کا دار ومدار انسان کے اپنے ایمان و عمل اور اسکے تقویٰ و پرہیز گاری پر ہے۔۔۔

 محض زبانی کلامی، اور نمود ونمائش کی حد تک نہیں، اور جن کا عمل احسان پر مبنی ہوگا وہ کبھی ضائع نہیں ہوگا، ان خیالات اظہار امیر اہلسنت قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے جامع مسجد توکلی سلانوالی روڈ میں بیورو چیف دنیا میڈیا گروپ محمد اکرم عامر مرحوم کی رسم چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ کامیاب اصل میں وہ ہے جس نے دنیا میں رہ کر اپنے رب کو راضی کر لیااور محمدؐ عربی کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر زندگی گزاری اس کے نتیجے میں وہ جہنم سے دور اور جنت میں داخل کر دیا جائے گا، دنیا کی زندگی سامان فریب ہے ، اس کے ساتھ ساتھ اﷲ تعالی یہ بھی فرماتے ہیں اگر میں اپنے مومن بندے کا عزیز یا پیاری چیز اس دنیا میں سے اٹھا لوں تو اس پر ثواب کی نیت سے صبر کرے تو اس کا بدلہ میرے ہاں صرف جنت ہے اس موقع پر قاری علی حسن چشتی نے بھی خطاب کیا، اور نقابت کے فرائض زین چشتی اور قرآن پاک کی تلاوت کا شرف قاری اخلاق احمد نقشبندی نے حاصل کیا۔، جبکہ نعت رسول مقبول کا ہدیہ قاضی حمزہ مصطفی ،سید علی حسنین شاہ نے حضر ت اکرم محمد ؐ کی بارگاہ عقیدت میں پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں