کرم ایجنسی میں حالات کی خرابی کے ذمہ دار علی امین گنڈا پور ہیں ، شازیہ بانو

کرم ایجنسی میں حالات کی خرابی کے  ذمہ دار علی امین گنڈا پور ہیں ، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ شازیہ بانو نے کرم میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر پر قاتلانہ حملے اور تربت میں خود کش دھماکہ میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر۔۔۔

 شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد ملک و ملت کے بد ترین دشمن ہیں، کرم ایجنسی میں حالات کی خرابی کے ذمہ دار علی امین گنڈا پور ہیں ،پی ٹی آئی نے چند سالوں میں صوبہ کے پی کے کو تباہ کر کے رکھ دیاہے ۔پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے جو کیا آج بھگت رہے ہیں، ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ شرپسندی کی بات کی ہے۔ پاک فوج اور پولیس کے جوان شہید ہو رہے ہیں، مگر ان کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اپنے صوبہ کی آگ نہیں بجھانی اور اسلام آباد میں آگ لگانی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں