بھٹو شہید کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب، کیک کاٹا گیا

بھٹو شہید کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب، کیک کاٹا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو شہید کے 97 ویں یو م پیدائش کے موقع پرچک 72جنو بی شہز ا دیاں وا لا میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس کی میزبانی راجہ انیس اکبر ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سا بق و ز یر مملکت و ڈویژنل صد ر پیپلز پارٹی تسنیم ا حمد قر یشی تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تسنیم ا حمد قر یشی ،ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی اطلاعات را نا عمیر خان ، سٹی صدر رانا قمر، نا ئب صدر ضلع را جہ ا نیس ا کبر ایڈوکیٹ سابق ٹکٹ ہولڈر مہر محمد یا ر لک و یگر نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کو ز بر د ست خرا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ قا ئد عوا م شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ایک خوشحال جمہور ی اور خود مختا ر پا کستا ن کا تصو ر د یا شہید ذو الفقارعلی بھٹو نے پا کستا ن کو پہلا متفقہ آئین د یا اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا نے کیلئے ایٹمی پر و گر ا م شروع کیا مزدوروں کسا نو ں اور پسماندہ طبقات و افرا د کو بااختیا ر بنا نا ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی عوا م کے ساتھ بے لو ث وابستگی کا منہ بولتاثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں