’’اب گاؤں چمکیں گے ‘‘پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا، بابر شہزاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابرشہزاد رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع کے تمام رورل ایریاز میں صفائی ستھرائی اور۔۔۔
صفائی کی خدمات کو بہتر بنانے اور دیہات کو خوبصورت بنانے کے لیے خصوصی پروگرام ‘‘اب گاؤں چمکیں گے’’ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ،جس کی بناء پر کارکردگی اور ریکور ی کے لحاظ سے صوبائی رینکنگ میں بہتر پوزیشن پر ہے اس امر کا اظہار انہوں نے تحصیل سرگودھا کے مختلف دیہات میں متذکرہ پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے دوران کیااسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا غلام عباس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی ڈائریکٹرنے کہا کہ کمشنر و ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی حکومت کے دیئے گئے اہداف کی تکمیل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ ضلع بھر میں یونین کونسل کی سطح پر خصوصی کمیٹیاں فعال کر دی گئی ہیں ہر یونین کونسل میں محکمہ ریونیو کے افسران اور مقامی قابل ذکر افراد پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ،انتظامی کمیٹی شہریوں سے تجارتی اور گھریلو دونوں طرح کی صفائی کی فیس بھی وصول کر رہی ہے ،انتظامی کمیٹی کو دیہات کی صفائی کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے کا اختیار بھی دیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ صفائی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔