سستی اور غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے، کمشنر کی سی او کارپوریشن کو ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جہانزیب اعوان نے نئے تعینات ہونیوالے سی او کارپوریشن سے ملاقات کے دوران شہر میں سیوریج اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں سستی اور غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے۔
کام چور اور بھگوڑے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ مانیٹرنگ اور چیکنگ کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا ئی جائیں جو عملہ صفائی غیر حاضر ہو اس کی فوری رپورٹ کی جائے۔ گٹروں کی ڈی سلٹنگ کو تیز کیا جائے۔ کوڑا پوائنٹ کی جگہ پر پھینکا جائے۔