وزیرآباد:حادثات سے بچنے کیلئے نالہ پلکھو،گیمن پلوں کی مرمت،پینٹنگ
وزیرآباد(نامہ نگار) شدید دھند کے موسم میں حادثات سے بچنے اور خوبصورتی کے لیے پرانے جی ٹی روڈ پر نالہ پلکھو اور گیمن تالاب کے پلوں کی مرمت اور پینٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے جاری کام کا جائزہ لیا۔
اندرون جی ٹی روڈ پر موجود پلوں کی مرمت اور دوبارہ پینٹنگ کا کام ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے شروع کر دیا گیا ہے جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے کہا کہ ان کاموں کا مقصد پلوں کی مضبوطی اور خوبصورتی کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ دھند کے موسم میں حادثات سے بچنا بھی ہے ۔