وزیرآباد بار،پروفیشنل گروپ کے 5 امیدواربلا مقابلہ منتخب
وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد الیکشن2025-26،پروفیشنل لائرز گروپ کے پانچ امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔۔۔
منتخب ہونیوالے نائب صدر ملک لقمان،جوائنٹ سیکرٹری فرزانہ کوثر وڑائچ،ایڈیٹر محمد راشد ارشد،فنانس سیکرٹری سید افتخار حسین شاہ،لائبریری سیکرٹری حسن کے حمایتوں کا ڈھول کی تھاپ جشن،بھنگڑے مٹھائی تقسیم کی،الیکشن11جنوری کو ہونگے ۔صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا خلیل احمد خان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار اور ارشاد احمد چیمہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پروفیشنل لائرز گروپ کو بڑی فتح دی ہے یہ ہمارے گروپ کی فتح کا آغاز ہے اور یہ فتح ہمارے صدر کے امیدوار امتیاز احمدخان اور جنرل سیکرٹری مستعصم مالک طور انکی فتح کا آغاز ہے اور انشا اللہ 11جنوری ہمارے گروپ کی جیت کے ساتھ ہی طلوع ہوگا جس طرح ہم نے پہلے بھی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیر آباد کی آزادی کے لئے ڈیکورم کے لئے اور ممبران ڈیکورم کے لئے کام کیا ہے تاکہ اگلے بھی ہمارے امیدوار کامیاب ہوں،بار ایسوسی ایشن کے تمام ممبران اور اپنے گروپ کے لیڈرز سے اپیل کرتا ہوں کہ دونوں امیدواران کی بھرپور کمپین کریں،ہمارے گروپ کے تمام لیڈران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔