گجرات :تجاوزات کیخلاف اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کا آغاز

 گجرات :تجاوزات کیخلاف اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کا آغاز

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ڈنگہ چوک کھاریاں میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے موقع پر کارروائی کی گئی۔ بعد ازاں مین بازار لالہ موسیٰ تجاوزات کے خاتمے کے لیے اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کا آغاز کیا گیا۔ فاطمہ جناح پارک لالہ موسیٰ کی صفائی اور خوبصورتی کا معائنہ کیا گیا۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے دورہ کے موقع پر فاطمہ جناح پارک کے قریب فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا، پانی کے معیار اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ اے سی کھاریاں نے لالہ موسیٰ جے محلہ جات میں ارار انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ مختلف علاقوں کا معائنہ کیا گیا۔ صفائی کے انتظامات اور دیگر شہری مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں