ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاریاں

 ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاریاں

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس اور پاکستان آرمی کے اشتراک سے قومی ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔۔۔

 ان مقابلوں کیلئے تحصیل اورضلعی سطح کے ٹرائل ہونگے اور پھر ضلعی سطح کاانڈر 16ٹورنامنٹ ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،پاک آرمی کے افسران بھی موجود تھے ۔ا نہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں مختلف سکولوں کے طلبا و دیگر کھلاڑی بھی شرکت کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے بعد ڈوثرنل سطح کی ٹیم تشکیل دی جائے گی اور گوجرانوالہ کینٹ میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا ان مقابلوں میں ہر تحصیل سے 20کھلاڑیوں کا چناؤکیا جائے گا ۔کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر ٹورنامنٹ کی سپر ویژن کریں گے ۔ٹور نامنٹ میں شرکت کے لیے ڈوثرنل و ضلع و تحصیل سپورٹس افسران کے دفاتر میں کھلاڑی اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں