گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی پہلی محکمہ جات کمیٹی قائم

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی پہلی محکمہ جات کمیٹی قائم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی پہلی محکمہ جات کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔

ایگزیکٹو ممبر عدیل بخاری کو سینئر ڈپٹی کنوینئر پولیس کمیٹی گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس مقرر کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن صدر چیمبر رانا صدیق نے جاری کیا ہے ۔نو ٹیفکیشن کے مطابق عدیل بخاری تاجروں اور پولیس کے مابین بہترین روابط قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔پولیس کے ساتھ ملکر شہر میں امن وا مان قائم رکھنے اور تاجروں کو کاروبار میں سکیورٹی کے در پیش مسائل کو فوری حل کریں گے ۔ عدیل بخاری کا کہنا ہے کہ میں گروپ قائد رانا ناصر اور صدر چیمبر آف کامرس رانا صدیق نے ذمہ دار مجھے سونپی ہے انہوں باخوبی سر انجام دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنایدوں پر حل کروائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں